فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں کو بیوی سے تھپڑ کھانے کا طعنہ دینے والے امریکی صدر ٹرمپ کو خود ساری دنیا کے سامنے اپنی بیوی کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانی پڑی، جس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شاہ برطانیہ چارلس دورہ امریکا پر موجود ہیں۔ اس دوران ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایک تقریب میں اپنے شوہر صدر ٹرمپ سے ہاتھ چھڑا رہی ہیں۔
یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب صدر ٹرمپ اور شاہ برطانیہ اپنی اپنی بیگمات کے ساتھ عشائیے کے لیے وائٹ ہاؤس سے باہر آئے اور انہیں فوٹو سیشن کے لیے رُکنا پڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر امریکی خاتون اول میلانیا نے اپنے شوہر صدر ٹرمپ کا ہاتھ چھوڑ دیا اور عقب میں دیکھنے لگیں جب کہ اس دوران ٹرمپ ہاتھ نہ چھوڑنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
فوٹو سیشن کے بعد دوبارہ قدم بڑھانے سے قبل ٹرمپ نے پھر اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام لیا، تاہم دو قدم چل کر پھر انہیں رکُنا پڑا۔ یہاں بھی میلانیا ہاتھ چھڑواتی نظر آئیں، تاہم ٹرمپ نے چلتے چلتے پھر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ اور میلانیا کی اسی نوعیت کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے اس پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں اور کئی صارفین اس انداز کو معنی خیز پہلو دیتے ہوئے اسے ٹرمپ سے میلانیا کی بے رُخی قرار دے رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








