واشنگٹن:امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بدترین شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک سے بڑھ ایک مزاحیہ میمز شیئر کی جا رہی ہے جس سے سب محظوظ ہو رہے ہیں۔
ایک صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ گولف کھیل کر وائٹ ہاؤس واپس آتے ہوئے۔
دوسری جانب دی وائرل آفس نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک افسردہ آدمی کی ویڈیو تھی اور انہوں نے اسے ڈونلد ٹرمپ کی حالیہ صورتحال قرار دیا۔
لکی یادو نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح لگ رہا ہے اور اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ۔
ایک صارف نے بلی کی تصویر شیئر کی جس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کی ٹرمپ کی موجودہ حالت۔عامر فیض نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر کی اور ساتھ ہی تصویر کو 2020 کی بہترین تصویر قرار دے دیا۔