ولنگٹن:ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں کوچنگ میں جارح مزاجی کی کمی نظر آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حکمت عملی بناتے ہیں اپنے وسائل کو دیکھنا پڑتا ہے، مینجمنٹ کے لیے سب سے اہم یہی جاننا ہوتا ہے کہ کس پلئیر میں کیا صلاحیت اور اس کو کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کپتان کا دوسروں کے لیے مثال بننا ضروری ہے، بابر اعظم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان بھی ہے، دونوں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، دوسرے بھی ان کی تقلید کریں گے، میرا دور مختلف تھا، لوگوں کو میری شخصیت کو نظر میں نہیں رکھنا چاہیے۔