روس میں کثیرالملکی فوجی مشقوںٹیسنٹنر کاآغازہوگیا ہے،پاکستانی فوجی دستہ بھی ان مشقوں میں حصہ لےرہا ہے، مشقیں ایک ہفتےتک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق خطےمیں امن اوراستحکام یقینی بنانے کے لیے روس میں کثیر الملکی فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن میں شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے رکن ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں تمام رکن ممالک کےاعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی، فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی، جن میں 8 ممالک کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستانی فوجی دستہ بھی ان مشقوں میں شریک ہے۔
ترجمان کے مطابق مشقوں میں امن واستحکام کےپہلوکےتحت انسداد دہشتگردی کی مشقیں کی جارہی ہیں اور رکن ممالک کےفوجی دستے اپنےاپنےتجربات کاتبادلہ کررہے ہیں۔ پاکستان نے حال ہی میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے لہذا پاکستانی دستے کو ان مشقوں میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
یہ مشقیں اورن برگ، استراخان، چلیابنسک،آلتائے اور کامرووو نامی علاقوں میں ہو رہی ہیں، جن میں 1 لاکھ 28 ہزار فوجی،20 ہزار سے زائد فوجی سازو سامان ،600 طیارے ،ہیلی کاپٹر،خلائی گاڑیاں،200 ٹینک اور15 کے لگ بھگ جنگی بحری جہاز شامل ہیں، یہ مشقیں 21 ستمبر تک جار رہیں گی ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








