ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات باقاعدہ قائم کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

ترک سفیر شاکر اوزکان نے آج اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔

اس موقع پر صدر آئیزیک نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو دورہ اسرائیل کی دعوت دی۔

شاکر اوزکان اس سے پہلے مقبوضہ بیت المقدس میں ترک قونصل جنرل کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی سالی نے ایچ ای سی سے استعفا دیدیا، بیرون ملک بیٹھ کر تنخواہ لینے کا انکشاف

ایک غیر معمولی پیشرفت یہ ہوئی کہ صدر آئیزیک اور سفیر شاکر نے تقریب کے بعد میڈیا سے بات کی، ایسا صرف امریکی سفیروں کی اسناد وصولی کی تقریب میں ہوتا ہے۔

اسرائیل میں نئے تعینات ہونے والے دیگر سفراء میں آسٹریلیا کے ڈاکٹر رالف کنگ، فلپائن کے پیدرو لائلو، ایل سلواڈور کے ملٹن ایڈوارڈو اور جنوبی کوریا کے کم جن ہان شامل ہیں۔

Related Posts