ترکیہ میں بغیر کوئی وجہ بتائے ملک بھر میں معروف و مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پابندی عائد کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز اینڈ کیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر انسٹاگرام کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ترکیہ کی حکومت نے انسٹا گرام پر پابندی عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انسٹاگرام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔
تاہم ترکیہ کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون نے انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹیں کی تھیں۔
انسٹاگرام نے ان پوسٹوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے ہٹا دیا تھا جس پر فرحتین التون نے انسٹاگرام کو دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایکس پر لکھا کہ انسٹاگرام کی سنسر شپ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








