ترکی کا پاکستان کے ساتھ ہمقدم رہنے کا واضح اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ گوگل امیجز)

ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کی واضح حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارک باد دی۔

رجب طیب اردگان نے شہباز شریف کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انتہائی ایم بات چیت ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے اچھے اور برے دنوں میں ساتھ کھڑا رہےگا اور کشمیر پر ہمارا موقف بہت واضح ہے۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشتگرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف دیا۔

ترک صدر نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ  اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔ خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائےگا۔

Related Posts