آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

army chief turkey
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل یاسر گلر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دو طرفہ دفاعی امور کو بڑھانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترک کمانڈر نے پاکستانی فوج کے خطے میں قیام امن کے لیے کردار کو سراہا اور امن کے استحکام کے لیے خطے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

Related Posts