پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے بے مثال تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

army chief turk minister
army chief turk minister

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے بے مثال تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ترکی کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکو ں کے مابین دفاعی اشتراک مزید بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے بے مثال تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، اس موقع پر ترک وزیر دفاع نے خطے میں تنازع روکنے کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتاہے، طیب اردوان

آئی ایس پی آرکے مطابق ترک وزیر دفاع نے پاکستان کے ترکی کے ساتھ کھڑا ہونے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکی بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کھڑا رہے گا۔

Related Posts