آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے،آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

Related Posts