ایک اور شاندار فتح، صدر ایردوان کا جامع آیا صوفیا میں سجدہ شکر، حامی سڑکوں پر نکل آئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، کامیابی کا اعلان ہوتے ہی صدر ایردوان جامع آیا صوفیا میں سجدہ ریز ہوگئے، جہاں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس کے علاوہ صدر ایردوان کے حامی ملک بھر میں جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

آج ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے  5 بجے تک جاری رہی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے 52.12 فیصد ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کرلی ہے، جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اولو 47.88 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

 نتائج کے مطابق صدر اردوان نے 2 کروڑ 68  لاکھ37  ہزار 84 ووٹ لیے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار  کمال قلیچ دار اولو 2 کروڑ 46 لاکھ 54 ہزار 839 ووٹ لیے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 85 فیصد سے زائد رہا۔ اس کے علاوہ اوورسیز ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تاہم کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

پہلے مرحلے میں رجب طیب اردوان کو اپنے مخالف امیدوار پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی تھی تاہم وہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرپائے، وہ پہلے مرحلے میں 49.52 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور سنان اوغنان 5.17 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے جب کہ پارلیمانی انتخابات میں رجب طیب اردوان کے اتحادی بلاک نے واضح اکثریت حاصل کر لی تھی۔

Related Posts