وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترک ہم منصب میولود چاؤش اولو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے ترک وزیر خارجہ کو پاکستان میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے بے پناہ نقصانات سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے بحالی کے امور میں مدد کے لئے فوری طور پر رضا کار بھیجنے پر ترک وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔