ترک فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 فوجی شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

ترک فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 فوجی شہید
ترک فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 فوجی شہید

انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گیارہ فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔

ترکی کے وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تتوان کے قریب گاؤں کیک میسی میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 فوجی شہید جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 25 منٹ کے قریب یپش آیا۔

ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوعہ سے منتقل کیے جانے والے فوجیوں میں سے 9 موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے جبکہ دو فوجی دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباس بھی شامل ہیں جو ترک آرمی میں بطور کورکمانڈر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ

ترک وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

امریکا اور نیٹو نے ہیلی کاپٹر حادثے اور فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اُن کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

Related Posts