راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے راولپنڈی میں ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع، سیکورٹی سے متعلق امور اور خطے میں امن و استحکام کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولسی اقر نے خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔