ترک نغمہ نگار بھی عمران خان کے مداح ہوگئے، گانا بنادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ترک نغمہ نگار بھی عمران خان کے مداح ہوگئے، گانا بنادیا
ترک نغمہ نگار بھی عمران خان کے مداح ہوگئے، گانا بنادیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مداحوں میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، ترک نغمہ نگار بھی عمران خان کے مداح ہوگئے۔

حال ہی میں ترک نغمہ نگار نے عمران خان کے امریکی رپورٹر کو دیئے گئے جواب ایب سلیوٹلی ناٹ یعنی بالکل نہیں پر گانا بنادیا۔

ترک نغمہ نگار ترگے ایورن نے انگریزی زبان میں ایب سلیوٹلی ناٹ گیت کا باقاعدہ ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

ترگے ایورن نے اپنے گانے کے ٹیزر میں کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے پاکستان کے لیے اٹھو عمران خان کے ساتھ چلو۔

گانے کے پہلے ٹیزر میں عمران خان کی ایب سلیوٹلی ناٹ کہتے ہوئے تصویر دکھائی تھی جس کے پیچھے سے گلوکار نے گاتے ہوئے ایب سلیوٹلی ناٹ کہا تھا۔

Related Posts