سفارش کی بجائے محنت آگے بڑھنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے ‘ صائمہ اظہر

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani Film actress

لاہور:اداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ شوبز میں سفارش کی بجائے محنت اور فن آگے بڑھنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے ۔

مجھے میرے کام کی وجہ سے نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ عزت اور احترام بھی حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فنکار سفارش کے ذریعے کتنے پراجیکٹ حاصل کر لے گا اور ایک نہ ایک دن اسے سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں :اداکارہ ایمن اور منال کا ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا اعلان

میرے خیال کے مطابق شوبز میں آپ کی محنت اور اس کے ساتھ آپ کا فن آپ کو آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہی ترقی کا بہترین راستہ ہے ۔

صائمہ اظہر نے کہا کہ ٹی وی میری اولین ترجیح ہے اور اب تک جتنا بھی کام کیا ہے میرے پرستاروں کی جانب سے اسے خوب سراہا گیا ہے جو میری خوش قسمتی ہے ۔

Related Posts