صارفین کے لئے خوشخبری ، ٹوئٹر کا نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

صارفین کے لئے خوشخبری ، ٹوئٹر کا نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان
صارفین کے لئے خوشخبری ، ٹوئٹر کا نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

سین فرانسسکو : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچرز ٹوئٹر صارفین کے تجربے کو ڈرمائی حد تک بدل دیں گے، کمپنی نے نئے فیچرز جن میں کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکاؤنٹ سبسکرائپشن اور سپر فالوز سے متعلق آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا فیچرز ٹوئٹر میں متعارف کرائے جائیں گے، کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم صارفین کے لیے نئے تجربات کو تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ نئے فیچر کے تحت لوگ اپنی دلچسپی کے مطابق ٹوئٹ کو لائک او اکاؤنٹ کو فالو کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ نئی حکمت عملی سے انفلوئنسرز اور کریئیٹرز کو فائدہ پہنچے گا۔

ٹوئٹر میں ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا بھی اضافہ کیا جائے گا، البتہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ٹپنگ فیچر کیسے کام کرے گا مگر یہ عندیہ دیا کہ کمپنی کے طویل مواد اور سبسکرائپشن پر مبنی ہوگا۔

واضح رہے کہ تمام نئے فیچرز ابھی تجرباتی مراحل سے گزر رہے ہیں جنہیں عنقریب متعارف کرایا جائے گا۔

Related Posts