پی ایس ایل2020ء کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر ویڈیوز جاری کردیں جن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھلاڑیوں کی لفظی جنگ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز پی ایس ایل کھلاڑیوں کے مابین نوک جھونک ہوئی۔ بیٹسمین بابر اعظم نے کراچی کنگز کی طرف سے پشاور زلمی کے حسن علی کو چیلنج کیا۔
بیٹسمین بابر اعظم کو حسن علی کی بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر شاداب خان نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر بھائی، آپ جو کر لیں، آپ کو چھکا نہیں مارنے دیں گے۔ آپ بتا دیں کھیلنا کہاں ہے اور کب کھیلنا ہے؟
Hello @KarachiKingsARY & @babarazam258, #ISLU ke boys ready hain! Ho jaye match?#HBLPSLV #DimaghSe #UnitedWeWin pic.twitter.com/D37JpG0CfV
— Islamabad United (@IsbUnited) January 1, 2020
دوسری جانب شاداب خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے موجودہ اور قومی ٹیم کے سابقہ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شیڈی (شاداب خان)، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آرہے ہیں، آپ کو ہمارے ساتھ کھیلنا ہو تو دھیان سے کھیلئے گا۔ ہماری تیاری مکمل ہے۔
Watto Bhai aur Umar Akmal naye ballay la rahay hain @76Shadabkhan Ready rehna bhaiyya kiunke #PurpleForce tayyar hai #WeTheGladiators #ShaanePakistan #HBLPSLV pic.twitter.com/GUhM7tqS0r
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) January 1, 2020
لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بیٹسمین فخر زمان نے پی ایس ایل کی تیاری کے حوالے سے کہا کہ وقت آنے والا ہے۔ میں تیار ہوں، مجھے بتایا جائے کہ کھیلنا کب ہے؟
پشاور زلمی کی طرف سے لاہور قلندرز کے فخر زمان کو جواب دیتے ہوئے فاسٹ باؤلر حسن نے کہا کہ فخر بھائی! آپ ذرا زلمی کی تیز رفتار باؤلنگ پر کھیل کی مشق کریں، آپ کو بتاتے ہیں میچز کب ہیں۔
Get ready to face the Zalmi pace, @lahoreqalandars! #HBLPSLV #HumZalmi #YellowStorm pic.twitter.com/GuvIaztrLk
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) January 1, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے پانچویں ایڈیشن کاشیڈول کااعلان کردیا گیا ،ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، پی ایس ایل کاافتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی میں جبکہ فائنل 22 کولاہور میں کھیلاجائے گا۔
پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز ہوا ، ایونٹ میں شامل 34 میچز ملک کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سپر لیگ 2020 کے شیڈول کااعلان ہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








