کیلیفورنیا:سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت صارفین اپنے ٹویٹ پر دیگر افراد کی طرف سے دئیے جانے والے جوابات کو محدود کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیا فیچر سوشل میڈیا صارفین کو یہ طے کرنے میں مدد دے گا کہ کتنے لوگ ان کے ٹوئٹر پیغام کا جواب دینے کے قابل ہوں گے جس سے صارفین اپنے ٹوئٹر پیج پر موجود گفت و شنید کو اپنی مرضی سے محدود یا وسیع کرسکیں گے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق نیا فیچر سوشل میڈیا صارفین کو ٹرولز اور ٹویٹس کے غلط استعمال سے بچانے کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ فیچر کا اطلاق تمام تر اکاؤنٹس پر ہوگا۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والے عوام دیگر صارفین کو منتخب بھی کرسکیں گے جو ان کے ٹویٹس پر جواب دینے کے اہل ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق ٹوئٹر نے ٹویٹ پر صارفین کو ہر شخص، فالو کیے گئے لوگوں یا بتائے گئے افراد کا آپشن بھی دے دیا ہے جس سے ٹوئٹر صارفین اپنی مرضی سے لوگوں کا انتخاب کرنے میں بااختیار ہوں گے۔جواب وہی دے سکے گا جس کا انتخاب کیا گیا ہو۔
تمام صارفین کسی بھی پوسٹ کو لائیک یا ری ٹویٹ کرسکیں گے لیکن جواب دینے کا اختیار ٹویٹ کرنے والے کو دیا گیا ہے۔ نیا فیچر ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو انسانی احساس فراہم کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا۔ یہ تمام باتیں ٹوئٹر نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ٹوئٹر کے صارفین کو اکاؤنٹ کے تصدیقی کوڈز موصول نہ ہونے کا مسئلہ درپیش رہا جس کے حل کیلئے ٹوئٹر انتظامیہ متحرک ہو گئی۔
گزشتہ روز اپنے پیغام میں ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ہم نے ٹوئٹر صارفین کو ایس ایم ایس یا فون کال کے ذریعے اکاؤنٹ کے تصدیقی کوڈز موصول نہ ہونے کے مسئلے پر کام شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹوئٹر صارفین کو اکاؤنٹ کے تصدیقی کوڈز کا مسئلہ درپیش
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








