ٹوئٹر انتظامیہ کا صارفین کی شکایت پر ایک مرتبہ ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹوئٹر انتظامیہ کا صارفین کی شکایت پر ایک مرتبہ ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ
ٹوئٹر انتظامیہ کا صارفین کی شکایت پر ایک مرتبہ ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے صارفین کی جانب سے سردرد کی شکایات موصول ہونے پر اپنے حال ہی میں پیش کردہ ڈیزائن کو “ری ڈیزائن” کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر نے گزشتہ ہفتے ہی ہائی کنٹراسٹ رنگوں اور کسٹم ڈیزائن فونٹ Chirp کے ساتھ نئے ڈیزائن کو پیش کیا تھا۔ اس ڈیزائن کی رونمائی کرتے ہوئے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھنے میں اس کا احساس کچھ عجیب ہوسکتا ہے لیکن اس سے کانٹینٹ کے استعمال میں بہتری کے ساتھ ساتھ واضح دکھائی دے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس ڈیزائن کو استعمال کنندگان کی جانب سے متوقع پذیرائی نہیں مل سکی اور صارفین نے اسے پریشان کن، پڑھنے میں مشکل اور روشنی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے سردرد کی شکایت کی تھیں۔

استعما ل کنندگان کی شکایات سامنے آنے کے چند دن بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ آنکھوں کے مسائل میں مبتلا استعمال کنندگان کے لیے یہ نیا ڈیزائن پریشان کن ہے لہذا ہم تمام بٹنز پر کنٹراسٹ کی تبدیلی کر رہے ہیں تاکہ آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔‘

اس ٹوئٹ کے اگلے ہی روز ٹرئٹر نے کہا کہ ’ آنکھوں کے لیے تکلیف کا سبب  ڈیزائن نہیں بلکہ نیا متعارف گرایا گیا فونٹ Chirp ہے، اور ہم مسئلے کے حل  کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس بارے میں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بہت چھوٹا اور گنجان ہے اور پڑھنے کے لیےآپ کو اپنی آنکھوں کو مزید پھیلانا پڑتا ہے، جس سے سر میں درد ہوجاتا ہے۔

ایک اورصارف کا کہنا تھا کہ کمزور بینائی اور آنکھوں کی کسی تکلیف میں مبتلا فرد کا اس ڈیزائن میں پڑھنا بلکل ہی ناممکن ہے۔

Related Posts