کراچی کے گودام سے ذخیرہ کی گئیں بخار کی ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے گودام سے ذخیرہ کی گئیں بخار کی ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد
کراچی کے گودام سے ذخیرہ کی گئیں بخار کی ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد

ڈریپ نے کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ڈھائی لاکھ پیناڈول کی گولیاں برآمد کرلیں ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بخار کم کرنے کی دوا پینا ڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران کراچی کے ایک گودام سے ڈھائی لاکھ سے زائد پینا ڈول کی گولیاں برآمد کرلیں۔

وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا، اور چھاپے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 52 ہزار پیناڈول کی ٹیبلٹ پکڑی گئیں۔

رجمان وزارت صحت کے مطابق اس ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں پينا ڈول کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی، تاہم اب ڈریپ کی ٹیم نے اسٹاک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ غیرقانونی کاموں میں ملوث افراد کے خلاف اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں بخار کی دوا پینا ڈول کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے، اور فارماسوٹیکل کمپنی کا کہنا ہے کہ فی گولی کی قیمت ایک روپے بڑھانے کی استدعا کی تھی جو نہیں مانی گئی، نقصان پر دوائی بیچنا ممکن نہیں ہے۔

فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر کا کہنا ہے کہ ہر ماہ 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد پیناڈول بن رہی تھی جو اب بند ہوگئی ہیں۔

Related Posts