بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری،دو بزرگ شہری زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری،دو بزرگ شہری زخمی
بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری،دو بزرگ شہری زخمی

راولپنڈی: ہندوستانی فوج کی جانب سے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا،دشمن فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دانستہ طور پر شہری آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بزرگ شہری زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بروہ اور خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بزرگ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے اب تک بھارتی فورسز 38 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا جوان شہید

Related Posts