وزیرستان میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پرحملہ،2ایف سی اہلکار4ملازمین شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرستان میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پرحملہ،2ایف سی اہلکار4ملازمین شہید
شمالی وزیر ستان کے علاقہ اسپین وام میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2ایف سی اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوگئے جبکہ 4 ایف سی کے جوانوں سمیت 8 افراد زخمی بھی ہیں۔

شمالی وزیر ستان کے علاقہ اسپین وام میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2ایف سی اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوگئے جبکہ 4 ایف سی کے جوانوں سمیت 8 افراد زخمی بھی ہیں۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں مصروف  مری پیٹرولیم پروڈکشن کمپنی کی گاڑی پر  مسلح دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں کمپنی کے 4 ملازمین اور 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

حملے میں جاں بحق ہونے والے کمپنی کے ملازمین کی شناخت حکمت اللہ، ناصر گل، ویران اور سمریز خان کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایف سی اہلکاروں کی شناخت گل رحیم اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی،  حملے میں زخمی اہلکاروں کے نام صدر، رحمٰن، جہانگیر اور نعمت بتائے گئے، جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

و اقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فروسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مری پیٹرولیم پروڈکشن کمپنی تیل اور گیس کی تلاش کے لیے اسپین وام اور ضلع کے دیگر علاقوں کا سروے کررہی تھی۔

Related Posts