کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر زور دار دھماکہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر واقع ایک دکان کے اندر جمعرات کو ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیاہے، جو کوئٹہ شہر کے بازار میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں:لیہ، مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کی جانب غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

Related Posts