حملہ ناکام! ایران نے اسرائیل کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے

تازہ ترین

تازہ ترین

Two Israeli fighter jets shot down
ARY NEWS

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائی حدود میں ایک بڑے اسرائیلی حملے کے دوران ایرانی افواج نے دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے۔

سرکاری ادارے ایرنا نے خبر دی کہ دو اسرائیلی جنگی طیارے ایرانی فضائی حدود میں مار گرائے گئے ہیں تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل کے خلاف ہائیپر سونک میزائلوں کی جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایرنا نے مزید رپورٹ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔

ادھر اسرائیلی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقامات سے دور رہیں جہاں ایرانی بیلاسٹک میزائل گر رہے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے اپنے شہریوں کو بتایا کہ “اس وقت ملک بھر میں تربیت یافتہ اور مسلح اسرائیلی پولیس کی خصوصی ٹیمیں، ہنگامی ردعمل اسکواڈ اور رضاکار مکمل طور پر متحرک ہیں۔

یہ ٹیمیں کسی بھی متاثرہ مقام پر فوری پہنچ کر علاقے کو محفوظ بنائیں گی، بم ناکارہ بنانے والے ماہرین کو موقع فراہم کریں گی اور ضرورت پڑنے پر ریسکیو کارروائیاں انجام دیں گی۔”

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی مہلک اور وسیع پیمانے پر کی گئی بمباری کے بعد تہران سے نرمی اختیار کرنے کی عالمی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق عراقچی نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے فون پر بات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایران سے تحمل برتنے کی اپیلوں کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts