نوری آباد: کراچی حیدرآباد M9 موٹر وے پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب ایم 9 موٹر وے پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں M9 موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں گزشتہ ہفتے 18پولیس مقابلے، 3ڈاکو ہلاک اور29گرفتار ہوئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








