لاہور :پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مغلپورہ میں زمین کے تنازعہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا،زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد مغلپورہ گنج بازار کے علاقے میں فیاض عرف باوا اور اس کے بھتیجے کے مابین املاک کے تنازعہ پر مارے گئے۔
مقتولین اور ملزم فیاض عرف باوا کے درمیان پہلے بحث ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ایس پی سول لائنز رضا صفدر قاسمی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرلئے۔
پولیس نے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھی طلب کیا جس کے اہلکاروں نے گولیوں کے خول اور ثبوت کے دوسرے ٹکڑے اکٹھے کیے۔
فائرنگ کے واقعے میں دکاندار الیاس اور افتخار ہلاک اور جاوید زخمی ہوگئے بعدازاں انہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔