پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کےلیے پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ دو نام سامنے آگئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں ناصر کھوسہ اور ڈاکٹر پرویز حسن کے نام سامنے آگئے۔ چوہدری پرویزالہٰی سے بھی ان دوناموں پر مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی سمری کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پر 10 بجے خود بخود تحلیل ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








