شمالی وزیرستان آپریشن میں 9دہشت گرد ہلاک،2جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

Two soldiers martyred, nine terrorists killed in North Waziristan operation

شمالی وزیرستان : پاک فوج کے دو جوان اتوار کے روز شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران شہیدہوگئے ،کارروائی میں 9 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے موصولہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

اس کارروائی کے دوران 9دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے فوجی افسران نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: میرانشاہ، سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید ،5 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں پانچ فوجیوں کو شدید چوٹیں بھی آئیں جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Related Posts