بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی، آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی، آئی ایس پی آر
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی، آئی ایس پی آر

راوالپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری اور بروح سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اس سال 1697مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پاکستان کی جانب سے بھارتی قونصلر کو بلا کر ہربار  احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے، مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا۔

Related Posts