شاہ رخ خان کے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 2 افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو افراد نے منت کی بیرونی دیوار کود کر بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے بالی ووڈ سٹار کے بنگلے میں گھسنے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم سعید ٹی وی اسکرین پر دوبارہ واپسی کیلئے تیار

ممبئی پولیس کے مطابق 19 اور 20 سالہ گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور اُن سے ملنے کیلئے گھر میں داخل ہورہے تھے۔

پولیس کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، تاحال دونوں کے عزائم کے بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔

Related Posts