فلپائن میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد100ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فلپائن میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد100ہوگئی
فلپائن میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد100ہوگئی

منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد100سے تجاوز کرگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے، طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

تیز ترین طوفانی ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جبکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کی 6ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،84شہری ہلاک

بارشوں سے متعدد گاؤں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔واضح رہے کہ سمندری طوفان رائے جمعرات کو فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔

Related Posts