فلپائن میں فان فون نامی سمندری طوفان نے 28افراد کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

Typhoon Phanfone
فلپائن میں فان فون نامی سمندری طوفان نے 28افراد کی جان لے لی

منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان فان فون کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بارہ افراد لاپتہ ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ طوفان منگل 24 دسمبر کو وسطی فلپائن سے ٹکرایا تھا۔

طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد مختلف مقامات پر پھنس گئے یا انہیں بلندی پر بنائے گئے امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے فلپائن میں کرسمس کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔

2013 میں سمندری طوفان ہیان میں 7300سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت ہوئی تھی یا وہ لاپتہ ہوگئے تھے۔ سات ہزار سے زائد جرائز پر مشتمل ملک فلپائن میں سمندری طوفان اکثر آتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلپائن میں سمندری طوفان فان فون نے تباہی مچادی، 16 افرادہلاک

Related Posts