اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا،ولی عہد نے لاہورمیں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون میں لاہورمیں 20 جنوری کو ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔
ولی عہد نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی جبکہ پاکستانی قیادت، حکومت اورعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے، علاقائی اورعالمی امورپرقریبی روابط جاری رکھنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
مزید پڑھیں: شہزاد اکبر نے مشیر احتساب کاعہدہ چھوڑ دیا،استعفے کی اصل وجوہات بھی سامنے آگئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








