متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے یومِ پرچم کے موقع پر حکام نے قومی پرچم کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
انتظامیہ کے انتباہ کے مطابق اگر کوئی شخص یو اے ای کے پرچم کی بے حرمتی کرتا ہے تو اسے 25 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ پرچم کے غلط استعمال پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
حکام نے وضاحت کی کہ یہ جرمانہ تقریباً 3 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پرچم کے ڈیزائن کو کیک، غباروں یا اسی نوعیت کی دیگر اشیاء پر استعمال کرنا بے ادبی کے زمرے میں شمار ہوگا۔
حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی پرچم کو اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا یو اے ای کے قانون کے تحت سختی سے ممنوع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








