مصنوعی ذہانت کی بالکل مفت اعلیٰ تعلیم، وہ بھی عرب امارات میں، اپلائی کا مکمل طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بن زائد یونیورسٹی بلڈنگ، فوٹو عالمی میڈیا

متحدہ عرب امارات کی محمد بن زاید یونیورسٹی آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (MBZUAI) بین الاقوامی طلباء کے لیے اپنی مکمل فنڈڈ انڈر گریجویٹ ریسرچ انٹرنشپ پروگرام (UGRIP) 2026 کی درخواستیں طلب کر رہی ہے، جو ان طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو AI تحقیق میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ پروگرام 2023 میں شروع کیا گیا تھا اور MBZUAI کا فلیگ شپ تجرباتی انٹرنشپ پروگرام ہے، جو دنیا بھر کے انڈرگریجویٹ طلباء کو ماہرین کی رہنمائی میں عملی AI تحقیق کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ 2026 کا پروگرام اتوار 31 مئی سے جمعہ 26 جون 2026 تک جاری رہے گا، اور درخواستیں 1 جنوری 2026 سے قبول کی جائیں گی۔

پروگرام کے فوائد:

  • MBZUAI کے ابو ظہبی کیمپس میں مکمل فنڈڈ چار ہفتوں کی ریذیڈنسی

  • معروف AI فیکلٹی سے رہنمائی

  • متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے اعلیٰ معیار کے طلباء کے ساتھ تعاون

  • ماہانہ وظیفہ اور ہوائی کرایہ کی ادائیگی

  • رہائش اور طلباء کی انشورنس شامل

  • ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ

  • دبئی اور ابو ظہبی کے تفریحی دورے

  • مضبوط پیشہ ورانہ نیٹ ورک بنانے کے مواقع

اہلیت:

  • وہ انڈرگریجویٹ طلباء جو STEM سے متعلقہ میجر میں اپنے آخری سال سے پہلے کے سال میں ہوں اور اگست 2026 کے بعد گریجویشن کر رہے ہوں

  • CGPA کم از کم 3.5 (4.0 اسکیل پر) یا اس کے مساوی

درکار دستاویزات:

  • یونیورسٹی کا داخلہ خط، جس میں داخلے کی تاریخ، پروگرام کی مدت اور متوقع گریجویشن کی تصدیق ہو

  • سرکاری اکیڈمک ٹرانسکرپٹ، جس میں تمام کورسز، گریڈز اور کریڈٹ آورز شامل ہوں

  • انگریزی میں مہارت کا ثبوت (مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک):

    • IELTS Academic: کم از کم 6.5

    • TOEFL iBT: کم از کم 90

    • PTE Academic: کم از کم 60

    • Cambridge C1 Advanced: کم از کم 180

    • Cambridge C2 Proficiency: کم از کم 200

    • Duolingo English Test: کم از کم 120 (صرف جہاں دیگر ٹیسٹ دستیاب نہ ہوں؛ انٹرویو ضروری)

    • یا یونیورسٹی کی طرف سے سرکاری خط کہ تدریس کا ذریعہ انگریزی ہے

    • ٹیسٹ سرکاری منظور شدہ سینٹرز پر ہونے چاہئیں؛ گھر سے دینے والے ٹیسٹ قبول نہیں ہوں گے

  • درست پاسپورٹ کی کاپی – کم از کم ایک سال کی معیاد کے ساتھ

  • Statement of Purpose Essay (SOP)

تمام دستاویزات انگریزی میں ہوں یا تصدیق شدہ ترجمے کے ساتھ، اور اکیڈمک دستاویزات پر سرکاری مہر اور دستخط ہونے چاہیے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 28 فروری 2026 (5 بجے شام GST)

یہاں درخواست دیں: MBZUAI UGRIP 2026

Related Posts