اوبر کا ملک کے بڑے شہروں میں آپریشن بند کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

اوبر کا ملک کے بڑے شہروں میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان
اوبر کا ملک کے بڑے شہروں میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

کراچی: معروف بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کمپنی ”اوبر“ نے پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں اچانک اپنا آپریشن حتمی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے ڈرائیور کیلئے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ہم نے کراچی، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں اپنا آپریشن بند کردیا ہے۔

تاہم اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ اوبر کا آپریشن لاہور میں ابھی بھی دستیاب ہے۔

ڈرائیورز کے نام جاری پیغام میں اوبر نے کہا کہ اس کی سروسز لاہور میں جاری رہے گی جبکہ کریم کی خدمات کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور فیصل آباد میں دستیاب رہیں گی۔

مزید برآں ڈرائیوروں کے لیے اپنے اختتامی ریمارکس میں اوبر نے کہا کہ اُس نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر اُن کے باقی تمام واجبات معاف کردیے ہیں۔

Related Posts