یوکرائن کا مسافر بردار طیارہ فنی خرابی کے باعث ایران میں گر کر تباہ، 170 سے زائد افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

یوکرائن کا مسافر بردار طیارہ فنی خرابی کے باعث ایران میں گر کر تباہ
یوکرائن کا مسافر بردار طیارہ فنی خرابی کے باعث ایران میں گر کر تباہ

ایران کے دارالحکومت تہران میں یورپی ملک یوکرائن کا مسافر بردار طیارہ فنی خرابی کے باعث  گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 180 افراد سوار تھے جبکہ 170 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

یہ افسوسناک واقعہ آج تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں فنی خرابی کے باعث عملے کے ارکان سمیت 180 افراد کو لے کر جانے والا مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

یوکرائن کے بوئنگ 737 طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں  غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 176 افراد ہلاک ہوئے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے واقعے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ ممکنہ طور پر  فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، جبکہ سوشل میڈیا پر طیارے کی تباہی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/GBNReports/status/1214757588174114817

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے فوراً بعد ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کردیا گیا، ان کی تدفین ایرانی شہر کرمان میں عمل میں لائی گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ پڑھائی جبکہ گزشتہ روز جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی۔ تدفین کو بھگدڑ میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کے باعث مؤخر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران کے جنرل قاسم سلیمانی آبائی علاقے میں سپردِ خاک

Related Posts