ہم نے روس سے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرینی صدر

تازہ ترین

تازہ ترین

ہم نے روس سے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرینی صدر
ہم نے روس سے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرینی صدر

کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے روس کے قبضہ کردہ 6000 مربع کلومیٹر یوکرینی علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ یوکرینی حکومت نے خار کیف میں پیش قدمی کا بھی دعویٰ کیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ رواں ماہ کے دوران یوکرین نے روس کے خلاف مشرق اور جنوب میں جوابی کارروائیاں کیں اور ہزاروں کلومیٹر پر محیط علاقہ واگزار کرالیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرینی ریلوے اسٹیشن پر روس کا راکٹ حملہ، 22 افراد ہلاک

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج شمال مشرقی خارکیف ریجن میں متحرک ہے اور  بلاکلیا، کپیاسک اور ازیوم سمیت دیگر شہروں میں فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔

امریکی تھنک ٹینکس کا دعویٰ ہے کہ یوکرین روس کے خلاف جنگ کا رخ اپنے حق میں موڑنے میں کامیاب ہوگیا تاہم دشمن کے خلاف حالیہ جوابی کارروائی جنگ کے اختتام کا پتہ نہیں دیتی۔ روس کی فوجی کارروائی مزید طویل ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرینی حکومت نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر روس کے راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔راکٹ حملہ یوکرین کے یومِ آزادی پر کیا گیا۔

گزشتہ ماہ یوکرین کی ولودومیر زیلنسکی حکومت نے روس کے راکٹ حملے کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ یوکرین کا کہنا تھا کہ روس کو ہمارے ملک میں فوجی آپریشن کا آغاز کیے 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

Related Posts