خاتون سے جنسی زیادتی، برطانوی شہزادہ اینڈریو کے فوجی اور شاہی اعزازت ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

UK’s Prince Andrew stripped of royal and military titles

لندن: برطانیہ میں ملکہ الزبتھ نے اپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو سے ان کے فوجی اور شاہی اعزازات واپس لے لئے ہیں۔

بکنگھم پیلس کے اعلان کے مطابق ڈیوک آف یارک کے فوجی ٹائٹل اور شاہی اعزازات ملکہ کو واپس کر دیے گئے ہیں۔ شاہی ذرائع کے مطابق اب شہزادہ اینڈریو کے لیے ’ہز رائل ہائنس‘ کا خطاب بھی نہیں استعمال ہو گا۔

مزید پڑھیں:جاپان اور سنگاپور کا پاسپورٹ طاقت ور ترین قرار، پاکستان کا 108واں نمبر

یاد رہے کہ ایک ہی روز پہلے امریکہ میں ایک عدالت نے شہزادہ اینڈریو کی طرف سے ان کے خلاف ایک لڑکی پر جنسی حملے کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

شہزادہ اینڈریو پرجنسی زیادتی کا مقدمہ امریکا میں چلے گا، شہزادہ اینڈریو پر مقدمے کا فیصلہ امریکی جج لیوئس کپلان نے کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جج نے پرنس اینڈریو کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

درخواست مسترد ہونے سے پرنس اینڈریو کیخلاف مقدمہ آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگئی ۔ خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ نیویارک کی عدالت کے جج لیوس کپلن نے پرنس اینڈریو کیخلاف مقدمہ خارج کرنیکی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ورجینیا جیفری نامی خاتون نے برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

Related Posts