عمر اکمل کے ساتھ تنازعہ، پی سی بی نے سخت تنبیہ کرکےمعاف کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

umar akmal
umar akmal

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےقومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر انہیں سخت تنبیہ کرکے معاف کردیا۔

گزشتہ دنوں فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمر اکمل کپڑے اتار کر کہا تھا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟اس قت نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔

تاہم اب عمر اکمل نے ڈسلپنری کمیٹی کے سامنے معذرت کی جس کے بعد پی سی بی نے انہیں معاف کردیا، پی سی بی کے مطابق تمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا۔

پی سی بی کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد پی سی بی نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا، معاملہ اب ختم ہوچکا ہے، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک الگ رنگ میں نظر آئے گی، احسن علی

واضح رہے کہ عمر اکمل کی نازیبا حرکت کے بعد ر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ہارون رشید کررہے تھے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر سہیل سلیم اور قانونی پینل کے ممبر شامل تھے۔

Related Posts