کراچی: کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہر دلعزیز معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد اُنہیں پرائیویٹ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
عمر شریف کے صاحبزادے نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے والد عمر شریف کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے، والد کو سی سی یو سے پرائیوٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمر شریف کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ایمبولینس آنے میں مزید ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں، ائیر ایمبولینس کے آنے کے بعد والد علاج کے لیے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانیوالی ائیر ایمبولینس کمپنی کی بھی ایک ای میل موصول ہوئی ہے،ای میل کے مطابق عمر شریف کی فیملی کا کوئی فرد ائیر ایمبو لینس میں سفر نہیں کر سکے گا جبکہ ائیر ایمبو لینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کے لیے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔
ذرائع کینیڈین کمپنی کے مطابق اسٹاپ اوور کے ائیرپورٹس پر لینڈنگ کے لیے تمام مسافروں کے ویزا ہونا ضروری ہیں لیکن اسٹاپ اوور ائیرپورٹ ملک میں مریض کو ویزے سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمر شریف کی علاج کی غرض سے بیرونِ ملک روانگی، امریکی ویزہ جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








