عمر شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، امریکاروانگی موخر، 48گھنٹے اہم

تازہ ترین

تازہ ترین

عمر شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، امریکاروانگی موخر، 48گھنٹے اہم
عمر شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، امریکاروانگی موخر، 48گھنٹے اہم

کراچی: ملک کے مایہ ناز، ہر دل عزیز اداکار عمر شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، جس کی وجہ سے علاج کے لیے امریکا روانگی موخر کرنا پڑی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے 48گھنٹے اہم ہیں۔

ذرائع کے مطابق معروف اداکار عمر شریف کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت اچانک دوبارہ خراب ہوگئی، ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران معروف کامیڈین کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ شفٹ کردیا گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو 48 گھنٹے تک زیرنگرانی رکھا جائے گا، طبیعت بہتر ہونے پر بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا تاہم معروف کامیڈین کے بیرون ملک لے جانے والی ائیر ایمبولینس آج امریکا سے کراچی پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں:معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس آج کراچی پہنچے گی

کروڑوں دلوں کی دھڑکن عمر شریف کی صحت یابی کے لئے ہر ملک بھر میں دعائیں کی جارہی ہیں، عمر شریف اداس دلوں میں زندگی بھرنے کا فن جانتے ہیں۔

Related Posts