کراچی: معروف مذہبی اسکالراسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرمفتی محمدزبیراور امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین مولانا محمدادریس نے پی آئی ڈی سی پل سے متصل ایم ٹی خان روڈ پر ”امہ سستا دستر خوان“کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے ممبرمولاناقاری شمس الرحمن،امہ ویلفیئر ٹرسٹ سندھ کے صدرحاجی عبدالرزاق بیلی،سیکرٹری حاجی بلال بگٹی،سینئرٹرسٹی مفتی محمدمدنی،حاجی حبیب اللہ،مولانا نصیرالدین سواتی، ڈاکٹر اللہ نواز بگٹی سمیت عمائدین اورسماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

افتتاح کے موقع پرباقاعدہ ٹوکن دے کرتمام مہمانوں کوکھانافراہم کیا گیا،مفتی محمدزبیراور مولانا محمدادریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”امہ سستا دستر خوان“ایک منفرداورآئیڈیل منصوبہ ہے جہاں مستحق غریب وسفیدپوش افرادنہایت معمولی قیمت پرروزانہ معیاری کھانا کھا سکیں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








