عمرہ کتنے منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے، اعداد و شمار سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

موجودہ سال کے جمادی الاولی کے مہینے میں صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویﷺ نے اپنے ڈیٹا کے ذریعہ سے مطلع کیا ہے کہ ایک معتمر کو مطاف سے لیکر سعی کے اختتام تک کے مناسک ادا کرنے میں اوسط 92 منٹ خرچ ہوتے ہیں۔

صدارت عامہ نے بتایا کہ اس کے ڈیٹا کے مطابق سعی کا اوسط دورانیہ 42 منٹ تھا، طواف کے بعد سعی تک جانے میں اوسط 11 منٹ لگے اور طواف کرنے میں اوسط 39 منٹ خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودیہ، امارات کی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی شدید مذمت

صدارت عامہ برائے مسجد حرام ومسجد نبوی نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ عمرہ کے سفر کے آغاز سے لیکر آخر تک کل اوسط 92 منٹ لگتے ہیں۔

یاد رہے عمرہ کیلئے احرام باندھنا شرط ہے۔ طواف کرنا عمرہ میں فرض ہے، صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا واجب اور حلق یا قصر کرانا بھی واجب ہے۔

Related Posts