سیلاب کی تباہ کاریاں، اقوامِ متحدہ کا پاکستان کیلئے امداد کی اپیل میں 5گنا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب کی تباہ کاریاں، اقوامِ متحدہ کا پاکستان کیلئے امداد کی اپیل میں 5گنا اضافہ
سیلاب کی تباہ کاریاں، اقوامِ متحدہ کا پاکستان کیلئے امداد کی اپیل میں 5گنا اضافہ

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کردیا ہے۔ اپیل مشترکہ طور پر اہم اجلاس میں پیش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں اقوامِ متحدہ نے پاکستان کیلئے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی تھی جس میں 5 گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان اور یو این کی جانب سے مشترکہ طور پر عالمی برادری سے 81 کروڑ 60لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی سپریم لیڈر نے مظاہرین کو اسرائیلی ایجنٹ قرار دیدیا

اقوامِ متحدہ رپورٹس کے مطابق پاکستان بد ترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور وباؤں کا سامنا کر رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے 5 گنا امداد کی اپیل کی جائے گی۔ سیلاب متاثرین موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے سے دوچار ہیں۔

پاکستان کیلئے اقوامِ متحدہ کے رابطہ آفیسر جولیئن ہارنیس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے وہئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے صحت، غذا، پانی اور صفائی کے کاموں میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنا ہوگی، اگر مدد نہ کی گئی تو بچوں کی بیماریوں کی شرح خوفناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 1700 کے لگ بھگ افراد جاں بحق جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ لاکھوں جانور ہلاک اور ہزاروں کلومیٹر پر محیط سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ 400 پل بھی تباہ ہوگئے۔ 

Related Posts