شمالی کوریا پر سائبر حملوں اور 5کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

کرپٹو مارکیٹس نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی
کرپٹو مارکیٹس نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

پیونگ یانگ: شمالی کوریا کی کم جون اُنگ قیادت پر سائبر حملوں اور 5 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرکے اسے جوہری پروگرام کی فنڈنگ کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کو دنیا کے دیگر ممالک سے الگ تھلگ ایک منفرد دنیا سمجھا جاتا ہے جہاں لوگ صدر کم جون اُنگ کے سخت قوانین کی پاسداری میں عمریں گزار دیتے ہیں۔ کورین قیادت پر کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام اقوامِ متحدہ نے لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:

مائیکروسافٹ کو 35 ارب مشکوک ای میلز موصول

واضح رہے کہ شمالی کوریاکی حکومت نے گزشتہ ماہ جوہری میزائلوں کے کم و بیش 7 تجربات کیے جن پر اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا، تاہم  کم جون اُنگ قیادت عالمی برادری کے مطالبات اور امریکا کی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ 

عالمی برادری کے اقدامات پر نظر رکھنے والے ادارے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سائبر حملوں سے چوری کی گئی کرپٹو کرنسی استعمال کرکے جوہری پروگرام کو فنڈز مہیا کرتا ہے۔ ملک نے سائبر حملے کرکے اب تک کروڑوں ڈالرز کی کرنسی چرائی۔

اقوامِ متحدہ نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صرف 2020 سے لے کر 2021 تک سائبر کرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے شمالی کوریا نے 5 کروڑ ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چرائی اور اپنے جوہری و میزائل پروگرام کو تقویت دی۔ حملے کرپٹو ایکسچینجز پر کیے گئے۔

Related Posts