انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، نوجوان پاکستانی ٹیم ہندوستان کے خلاف 44 رنز سے فتح یاب ہوئی۔
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر281 رنز اسکور کیے، بلے باز شاہ زیب خان نے 10چھکوں کی مدد سے 159رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی۔
پاکستان کے 282 رنز کے ہدف کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 238 رنز پر آئوٹ ہوگئی، علی رضا نے 3، فہیم اور سبحان نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں دبئی میں منعقدہ انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی تھی۔
دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز اسکور کیے تھے۔
افغانستان کے 251 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں یہ سیریز افغانستان نے اپنے نام کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








