کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وجہ ملک میں بے روزگاری اور منشیات کا استعمال ہے۔ پولیس چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وجہ ملک میں بے روزکاری اور منشیات کا استعمال ہے۔ پولیس چیف
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وجہ ملک میں بے روزکاری اور منشیات کا استعمال ہے۔ پولیس چیف

کراچی : کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے بے روزگاری کے بعد بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وجہ منشیات کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ہمشہ چیلنج قبول کیا ہے، صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیئے پولیس اپنی پوری کوشش کرے گی۔

سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس احمد علی شیخ سے ایڈیشنل پولیس چیف کراچی غلام نبی میمن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ صحافی اطہر متین کی ہلاکت پر افسوس ہوا تاہم اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

مزید برآں ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے، پولیس کو اپنی بہترین کوشش کرنی چاہیے، اچھے کیس بنانے چاہیں، اسٹریٹ کریمنلز کا پرانا ریکارڈ چیک کرنا چاہیے اور ساتھ ہی اُن کی شناخت بھی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتیں ایسے نہیں بدلتیں،نظریہ دینا پڑتا ہے،محنت کرنی پڑتی ہے۔ فود چوہدری کی اپوزیشن پر تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بستیاں جہاں یہ اسٹریٹ کریمنلز رہتے ہیں وہاں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرنی چاہیں، اسٹریٹ کرائمز کی ایک وجہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری بھی ہے۔

Related Posts