اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے محکمۂ صحت کے پاکستان بھر کے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 14 میٹرک ٹرن حفاظتی سامان بھیج دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے آگاہ کیا کہ یہ سامان حکومتِ پاکستان کے آرڈر پر بھیجا گیا۔
منسٹری آف قومی ہیلتھ سروسز کے مطابق یہ سامان عالمی بینک کے تعاون سے بھیجا گیا ہے جس میں تھرمامیٹر، ماسک، دستانے اور گاؤن شامل ہیں جو کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے نمٹنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔
ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے حکومت پاکستان کا آرڈر کردہ 14 میٹرک ٹن ذاتی حفاظتی سامان آج یونیسیف نے عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان بھیج دیا ہے۔ یہ سامان جس میں تھرمامیٹر، ماسک، دستانے اور گاؤن شامل ہیں، عالمی وبا # COVID_19 سے نمٹنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔@pid_gov pic.twitter.com/MUnAle74fs
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل جہلم کا رہائشی بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگیا۔13 مارچ کو یوکے سے پاکستان واپس آیا تھا،نئی آبادی تحصیل ڈنہ ضلع جہلم کا رہائشی 63 سالہ مریض کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یوروالوجی میں قائم سنٹر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
وی سی آر ایم یو ڈاکٹر عمر نے خصوصی ہدایت بھی جاری کردی۔ان کا کہنا ہے کہ صفائی کے انتظامات بہتر کئے جائیں اور ڈاکٹرز اورا سٹاف کیلئے پی پی ای کٹس فوری طور پر مہیا کی جائے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








